برٹش ائیرویزنے پاکستان کیلئے اپنی فضائی سروس غیرمعینہ معطل کردی ،یہ اقدام اسلام آباد دھماکے کے بعد مسافروں اور عملے کی حفاظت کیلئے اٹھایا گیا ،ترجمان

اتوار 21 ستمبر 2008 22:46

برٹش ائیرویزنے پاکستان کیلئے اپنی فضائی سروس غیرمعینہ معطل کردی ،یہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2008ء) برٹش ائیرویزنے پاکستان کیلئے اپنی فضائی سروس غیرمعینہ معطل کردی ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق اتوار کو ٹرٹش ائیرویزنے پاکستان کیلئے اپنی تمام فضائی پروازیں معطل کردیں ۔

(جاری ہے)

برٹش ائیرویز کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد خود کش دھماکے کے بعد مسافروں اور ائیرویزکے عملے کی حفاظت کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق فوری طورپر اتوار اورمنگل کو پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردی گئی ہیں جبکہ آئندہ کے لئے پروازوں کابعد میں جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ برٹش ائیرویز کی ہفتے میں چھ پروازیں پاکستان آتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :