یوم افتخار،فیصل آباد میں عدالتوں کی مکمل تالہ بندی، ججز اورعدالتی اہلکار بھی عدالتوں میں نہ پہنچ سکے

منگل 23 ستمبر 2008 15:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 23ستمبر 2008ء) یوم افتخار کے سلسلہ میں یہاں عدالتوں کی مکمل تالہ بندی کی گئی اور سارا دن عدالتوں میں کام نہ ہوسکا ججز اورعدالتی اہلکار بھی عدالتوں تک نہ پہنچ سکے وکلاء کی کثیرتعداد نے دھرنا دیا اورٹریفک سیشن روڈ پر بلاک رہی سیشن کورٹ بلڈنگ پر سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ قومی ترانے چلتے رہے جنرل ہاؤس کا اجلاس بار کے جناح ہال میں منعقد ہوا جس میں صدر بار ناصر گورایہ ،سابق صدر میاں رفیق بٹالوی، سلیم جہانگیر مینہ، جنرل سیکرٹری فرخ گلزار اعوان، شیخ نسیم شوکت، چوہدری محمد حسین جنگیز خان صفدر شان شرافت حسین اور دوسرے وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورچیف جسٹس کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا جبکہ ریلی میں صدر زرداری، فاروق نائیک، لطیف کھوسہ اور رحمان ملک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی پیشی بھگتنے کیلئے آنے والے سائل بھی وکلاء سے مل کر نعرے لگاتے رہے بنکنگ کورٹ اور سپیشل عدالتوں میں بھی تالہ بندی رہی گزشتہ روز قیدی بھی عدالتوں میں پیش نہ کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :