پاک افغان تعلقات کے فروغ کے لئے عبدالخالق فراحی کی خدمات انتہائی قابل احترام ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

منگل 23 ستمبر 2008 16:56

پاک افغان تعلقات کے فروغ کے لئے عبدالخالق فراحی کی خدمات انتہائی قابل ..
نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین3 2ستمبر2008 ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مغوی افغان سفیر کی بازیابی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ پاک افغان وزراء خارجہ کے درمیان نیویارک میں بات چیت ہوئی جس میں پاکستان کے لئے نامزد افغان سفیر عبدالخالق فراحی کے اغواء کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عبد الخالق فراحی کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ان کے ڈرائیور کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے افغان وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مغوی سفیر کی باحفاظت اور جلد بازیابی کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کے فروغ کے لئے عبدالخالق فراحی کی خدمات انتہائی قابل احترام ہیں۔

متعلقہ عنوان :