ملک کا امن تباہ کر نے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،یوسف رضاگیلانی

منگل 23 ستمبر 2008 20:54

ملک کا امن تباہ کر نے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ،کسی کو قانون ہاتھ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین3 2ستمبر2008 )وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملک کا امن تباہ کر نے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔منگل کو وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعظم ہاوٴس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہوا جس میں امن وامان کی اورسیکورٹی کی صورتحال پرغورکیاگیا ۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کمال شاہ  وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک  وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ خصو صی دعوت پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاوٴ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مشیر داخلہ رحمان ملک اور سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نے اجلاس کو سکیورٹی انتظامات اور دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے جاری تفتیش کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیں دہشت گردی کے حالیہ افسوسناک واقعات کے تناظر میں سکیورٹی کے انتظامات اور ہم شخصیات اورمقامات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کا جائزہ لیاگیا اوراس سلسلے میں تجاویز کوحتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک ،مشیرداخلہ رحمان ملک ،سابق وفاق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاوٴ، فاروق احمد ،حامد نواز خان خفیہ اداروں کے سربراہان ،کورکمانڈرراولپنڈی ،اورداخلہ اورخارجہ سیکرٹریزشامل ہیں اجلاس یہ فیصلہ کیاگیاکہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں ں کے داخلی راستوں پر پروہیکلز سکینرز نصب کیے جائیں گے ۔