میریٹ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، فاروق ایچ نائیک ۔۔۔ ڈسچارج ہونے والے زخمی انسانی حقوق ڈویژن سے رابطہ کر کے اپنی رجسٹریشن کروالیں،میڈیاسے گفتگو

منگل 23 ستمبر 2008 21:42

میریٹ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، فاروق ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین3 2ستمبر2008 ) وفاقی وزیر قانون انصاف اور انسانی حقوق فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ میریٹ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اس ضمن میں انسانی حقوق ڈویژن زخمیوں سے رابطے میں رہے گا جو زخمی ڈسچارج ہو گئے ہیں وہ انسانی حقوق ڈویژن سے رابطہ کر کے اپنی رجسٹریشن کروالیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون نے میریٹ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے پمز اور پولی کلینک کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی انہوں نے زخمیوں سے دھماکے کے واقعے کی تفصیلات کے علاوہ ان کے علاج کی صورت حال کے حوالے بھی معلومات حاصل کیں ۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر مملکت نے انہیں زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کے اعضا ء ضائع ہوئے ہیں انہیں مصنوعی اعضاء بھی فراہم کئے جائیں گے اور شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے روز گار کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کی روک تھام اور ہنگامی صورت حال میں ساز و سامان اور مہارت کی کمی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :