فیصل آباد ، فائرنگ اور دستی بم حملے ،2بچے جاں بحق ،چار زخمی

ہفتہ 27 ستمبر 2008 13:57

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27ستمبر2008 ) فیصل آباد کے نواحی چک 121 گ ب میں رات تین بجے کے قریب چار افراد نے زاہد پرویز ایڈووکیٹ کے گھر پر فائرنگ کی اور ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا جس سے زاہد پرویز کی پانچ سالہ بیٹی وجیہہ، چار سالہ بیٹا جواد موقع پر جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں زاہد پرویز،اس کی والدہ شمیم بی بی، اہلیہ سمیعہ زاہد اور ایک بھتیجا علی رضا شامل ہیں۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مقدمہ بازی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :