سوات،سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، چار اہلکار زخمی

اتوار 5 اکتوبر 2008 12:37

سوات،سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، چار اہلکار زخمی
مٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) سوات کی تحصیل مٹہ میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کر کے چار سکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے مٹہ میں غیر اعلانیہ کر فیو نافذ کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

شدت پسندوں نے گزشتہ رات خوازہ خیلہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا فائرنگ کے تبادلے کے بعد شدت پسند فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سوات میں سیز فائر کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں نے اپنی کارر وائیا ں تیز کر دی ہیں۔ دو سری طرف سوات میں گیسٹرو کی بیماری سے متاثر ہو نے والوں کی تعداد اٹھارہ سو سے زائد ہو گئی ہے۔

جس میںمتعدد مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی جا تی ہے ، مریضو ں کو صوبے کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گیسٹرو سے متاثر ہو نے والوں کیلئے پاک فوج کی جا نب سے سیدو شریف اسپتال کو لاکھو ںروپے کی ادویات فراہم کی گئی ہیں، ادھر ضلع شانگلہ میں پر اسرار بیماری سے جا ں بحق ہو نے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ متعدد افراد متاثر ہیں۔

متعلقہ عنوان :