بارک اوبامہ کا دہشتگردوں سے تعلق ہے ، سارہ پالن کا الزام

اتوار 5 اکتوبر 2008 12:42

بارک اوبامہ کا دہشتگردوں سے تعلق ہے ، سارہ پالن کا الزام
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) امریکی ریپلیکن نائب صدارتی امیدوار سارہ پالن نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بارک اوبامہ کا دہشتگردوں سے تعلق ہے عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل ریپلیکنز پر ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے اس موقع پر ریپلیکن نائب صدارتی امیدوار نے کولوراڈو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوبامہ کو آڑے ہاتھوں لیا سارہ پالن نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 1960ء کی دیہائی میں اوبامہ کے دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات تھے سارہ پالن نے کہا کہ اس اس معاملے پر زور وشور سے بحث کرنے کا وقت آگیا ہے اوبامہ وہ شخص ہے جس نے امریکہ کو کمزور سمجھا ہے اس نے اپنے گرد دہشتگردوں کو پال رکھا ہے