پاکستان نے آئی ایس آئی پر بھارتی الزامات مسترد کردئے

بدھ 15 اکتوبر 2008 10:18

پاکستان نے آئی ایس آئی پر بھارتی الزامات مسترد کردئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15اکتوبر 2008 ء) پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور دیگر سے ملاقاتوں کے دوران کابل میں بھارتی سفارتخانے پر بم دھماکے میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا ہے۔محمود علی درانی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن اور اپوزیشن بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقاتیں کیں اور پاک بھارت امن عمل کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ‌خیال کیا گیا۔

درانی نے بھارتی وزیرخارجہ پرناپ مکھرجی سے بھی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمود علی درانی نے کابل میں بھارتی سفارتخانے پر حملے میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا۔ ملاقات میں سرحد پر سیزفائر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دوسری جانب محمود علی درانی اور ایم کے نارائنن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامئے میں بات چیت کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔اعلامئے کے مطابق فریقین نے دونوں‌ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ سربراہ ملاقات کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت انتہائی خوشگوارماحول میں‌ہوئی جس میں‌علاقائی صورتحال سمیت باہی دلچپسی کے امور کا احاطہ کیا گیا۔