لیکویڈٹی کی کمی ،اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو مزید18ارب25کروڑ روپے12 فیصد شرح سود پر فراہم کردیئے

بدھ 15 اکتوبر 2008 13:19

لیکویڈٹی کی کمی ،اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو مزید18ارب25کروڑ روپے12 فیصد ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 اکتوبر2008 )بینکاری نظام میں لیکویڈتی کی کمی کا سلسلہ جاری ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بدھ کو مزید3روز کیلئے 12فیصد شرح سود پربینکوں کو 18ارب 25کروڑ روپے فراہم کردیئے ۔ بینکنگ سیکٹر کے ذرائع کے مطابق پاکستان کا بینکاری نظام گزشتہ 2ہفتوں سے لیکویڈتی کی قلت کا شدید شکار ہے ۔مرکزی بینک نے اس قلت کو دور کرنے کے لیے بینکوں سے ٹریثرری بلز واپس خریدنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

بینکوں نے18 ارب25 کروڑ روپے مالیت کے ٹریثرری بلز فروخت کے لیے پیش کیے، مرکزی بینک نے بینکاری ضروریات کو دیکھتے ہوئے پیش کی جانے والی تمام پیشکشوں کو قبول کرکے ٹریثرری بلز ریپور پرچیز کے تحت3 روز کے لیے12.00 فی صد شرح منافع کے تحت دوبارہ خرید لیے۔ واضح رہے مرکزی بینک نے گزشتہ دو روز کے دوران بینکوں کو72ارب12کروڑ50لاکھ روپے12.00 فیصد شرح سود پر فراہم کیئے تھے ، مرکزی بینک 11اکتوبر کو سی آر آر میں ایک فیصد کمی کی تھی جس سے بینکاری نظام میں 30ارب50کروڑ روپے کا اضافہ ہوا مگر اس کے باوجود بینکوں میں سرمائے کی قلت دور نہیں کی جاسکی ۔