شدت پسندی :پاکستان بڑے بحران کا شکار ہوسکتاہے، امریکہ

بدھ 15 اکتوبر 2008 14:36

شدت پسندی :پاکستان بڑے بحران کا شکار ہوسکتاہے، امریکہ
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 اکتوبر2008 ) امریکی انٹیلی جنس نے رپورٹ میں کہاہے کہ سیاسی کشمکش اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے باعث پاکستان بڑے بحران کا شکار ہوسکتاہے۔امریکی اخبار کے مطابق سولہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک رپورٹ کے مسودے میں دعویٰ کیاکہ سیاستدانوں میں شدید اختلافات، بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور خوراک کی کمی کے باعث پاکستان میں بڑا بحران پیداہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری ان مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں اورحکمران اتحاد دیگر مسائل میں الجھا ہواہے۔ جبکہ فوج شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی سے ہچکچارہی اور بڑے کریک ڈائون کے لئے سویلین مینڈیٹ چاہتی ہے۔مسودے کے مطابق خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غربت میں اضافہ ہورہاہے اور پاکستانی عوام فوری رلیف چاہتے ہیں۔ یہ رپورٹ آئندہ ماہ جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :