آئی سی سی چیمپئنزٹرافی آئندہ برس ستمبر میں پاکستان میں ہوگی

بدھ 15 اکتوبر 2008 19:21

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی آئندہ برس ستمبر میں پاکستان میں ہوگی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2008ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس چوبیس ستمبر سے پاکستان میں ہوگی۔

(جاری ہے)

دبئی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی خدشات کی صورت میں چیمنزٹرافی کیلئے سری لنکا متبادل ملک ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چیمپئنرٹرافی میں شرکت سے متعقلق کرکٹرز نے خدشات کا اظہار کیا توآئی سی سی فیصلے پر نظرثانی کرسکتا ہے ۔ ہارون لوگاٹ نے بتایا کہ دبئی میں وینیوز تیار نہ ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ کوالیفائرز میچز جنوبی افریقہ میں ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :