رکن اسمبلی قاسم ضیاء کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کر دیا گیا ‘ نوٹیفکیشن جاری

بدھ 15 اکتوبر 2008 20:55

رکن اسمبلی قاسم ضیاء کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کر دیا گیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2008ء) سابق اولمپین قاسم ضیاء کو میر ظفر اللہ خان جمالی کی جگہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مستعفی صدر میر ظفر اللہ خان جمالی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور انکی جگہ قاسم ضیاء کو فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ وزارت کھیل نے قاسم ضیاء کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ قاسم ضیاء 1984ء کے اولمپکس کی فاتح ٹیم کے رکن تھے جبکہ اب وہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں ۔