دنیا کو مالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں گے ، چین

جمعہ 24 اکتوبر 2008 17:39

دنیا کو مالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں گے ، چین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2008ء) چین کے صدر ہوجن تاوٴن نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا میں جاری مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ بیجنگ میں ایشیا یورپ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر ہوجن تاوٴ نے کہا کہ مالیاتی بحران سے دنیا کی اقتصادیات کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالی بحران سے چین کی معاشی ترقی میں غیر یقینی اور عدم استحکام کے عنصر میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔چینی صدر نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی کو سخت چیلنجز درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مالیاتی بحران سے نمٹنے اور لچکدار اور محتاط پالیسیوں کے ذریعے معاشی ترقی کو اپنے راستے پر لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :