صوبہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے میں 135سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں‘ڈی جی محکمہ موسمیات، ایک ہفتے تک آفٹرشاکس آ سکتے ہیں زلزلے کا مرکز زادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا

بدھ 29 اکتوبر 2008 13:18

صوبہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے میں 135سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں‘ڈی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 اکتوبر2008 ) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل قمرالزمان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے تک آفٹرشاکس آ سکتے ہیں زلزلے کا مرکز زادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے- قمرالزمان نے سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدھ کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت 6.

(جاری ہے)

4 تھی اور اس کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی آئے- انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز زمین کی انتہائی گہرائی میں تھا جو زیادہ نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں- قمرالزمان نے کہا کہ زلزلے کے بعد 9 آفٹر شاکس آ چکے ہیں جس کی شدت 4سے 4.5 تک ریکارڈ کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک مزید آفٹر شاکس آنے کا امکان ہے واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے میں 135سے زائد افراد جاں بحق ہوئے-

متعلقہ عنوان :