بنوں:چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،پانچ سیکورٹی اہلکار جاں بحق

بدھ 29 اکتوبر 2008 15:11

بنوں:چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،پانچ سیکورٹی اہلکار جاں بحق
بنوں(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 اکتوبر2008) سی ایم ایچ کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں پانچ سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔چیک پوسٹ کے قریب ہی فیصل پبلک اسکول موجود ہیں۔اسکول میں چھٹی کا وقت تھا اور بچے اسکول سے باہر نکل رہے تھے۔خودکش حملہ آور کے دھماکے کے باعث گاڑی کے ٹکڑے دور دور تک پھیل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیک پوسٹ سے پہلے بھی تین چار ایسی جگہیں ہیں جہا ں گاڑیوں کی چیکنگ ہوتی ہے مگر یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ گاڑی کس طرح چیک پوسٹ کے پاس پہنچ گئی۔دھماکے کے بعد سیکورٹی اور پولیس اہلکارو ں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے جبکہ میڈیا کو جائے وقوع پر نہیں جانے دیاجارہاہے۔دھماکے کے باعث نزدیک میں موجود عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :