نواز شریف نے3نومبرکوملک بھر میں اعلیٰ عدلیہ کی برطرفی اورایمرجنسی کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر وکلاء ،معزول ججز اور افتخار محمدچوہدری کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کردیا

بدھ 29 اکتوبر 2008 15:48

نواز شریف نے3نومبرکوملک بھر میں اعلیٰ عدلیہ کی برطرفی اورایمرجنسی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 اکتوبر2008 ) پاکستان مسلم لیگ ن نے3نومبر کو ملک بھر میں جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی جانب سے اعلی عدلیہ اورججز کی برطرفی اور ایمرجنسی کے نفاذ جیسے غیر آئینی جمہوری اور غیراخلاقی اقدامات کے ایک سال مکمل ہونے پر وکلاء، معجزول ججز اورافتخار محمد چوہدری کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کااعلان کیا ہے نواز شریف نے اس موقع پر کارکنان کے نام ایک پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ روز اول کی طرح آج بھی ایک آمر کی جانب سے کیے جانے والے غیر جمہوری اور غیرآئینی اقدامات کے خلاف سراپاً احتجاج اور ان اقدامات کو غیر موثر بنانے کی ہرممکنہ کوشش کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے اس مقصد کیلئے مسلم لیگ ن اس عزم کااعادہ کرتی ہے کہ اس کے کارکنان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ایک آمر کے تمام مذموم غیر آئینی اقدامات کو مکمل طورپر واپس نہیں لیاجاتا اور افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر معزول ججز کی دونومبر2007ء والی اصل حالت پربحالی عمل میں نہیں لائی جاتی پارٹی کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے پارٹی کے قائد محمدنواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن یہ دن وکلاء ،سول سوسائٹی میڈیا اور آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والی ہر سوچ کے ہمراہ ان تمام ججز اورچیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر منائے گی اور اس موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں ،ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرزمیں بھر پور تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے وکلاء کی جانب سے راولپنڈی میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس میں ہر اول دستے کی صورت میں شرکت کرے گی اس موقع پر پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف لاہور میں شام کے وقت ایک اہم خصوصی تقریب سے بھی خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان ناصر باغ سے ہائی کورٹ تک ریلی نکالیں گے اسی طرح کراچی، کوئٹہ اور پشاورمیں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی جن سے مرکزی وصوبائی عہدیداران خطاب کریں گے-

متعلقہ عنوان :