مہمند ایجنسی‘ سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے قبضے سے 100مغوی طلبہ کو رہا کرالیا‘ ایک شدت پسند ہلاک

بدھ 29 اکتوبر 2008 15:48

مہمند ایجنسی‘ سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے قبضے سے 100مغوی طلبہ کو ..
مہمند ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 اکتوبر2008 ) صوبہ سرحد کے علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے قبضے سے سکول طلباء کو رہا کرا دیا- مہمند ایجنسی میں بدھ کی صبح شدت پسندوں نے اپنی جانوں کو بچانے کیلئے ایک سکول پر قبضہ کر کے 100سے زائد بچوں کو یرغمال بنالیا تھا تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کے بعد شدت پسندوں نے سکول کے بچوں کو رہا کر دیا-اس سے قبل شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک جھڑپ بھی ہوئی جس میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا جھڑپ کے بعد شدت پسندوں نے اپنی جان بچانے کیلئے سکول پر قبضہ کیا تھا-

متعلقہ عنوان :