پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں، وزیر اعظم

جمعہ 31 اکتوبر 2008 09:58

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں، وزیر اعظم
استنبول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 31اکتوبر 2008 ء) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے اور دوست ممالک نے فوری مدد کی تو آئی ایم ایف کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔استنبول میں برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں ‌نے کہا کہ معاشی بحران مزید بڑھ جانے سے سعودی عرب کو تیل کی مد میں‌کی جانے والی ادائیگیاں ملتوی کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کےلئے بات چیت جاری ہے جس میں شرائط و ضوابط طے کئے جا رہے ہیں تاہم اس بات کو بھی دیکھا جائے گا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پاکستان کےلئے قابل قبول بھی ہیں یا نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کا اجلاس آئندہ ماہ ہو رہا ہے جس میں پاکستان کےلئے معاشی پیکیج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دوست ممالک کی فوری مدد کی صورت میں ہوسکتا ہے پاکستان کو آئی ایم ایف کی بھی ضرورت نہ رہے۔قبائلی علاقوں میں امریکی حملوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے نقصاندہ ثابت ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے پاکستان خودمختاری کے منافی ہیں اور اس سے پاکستان کے عوام خوش نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :