حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضے نہیں لے گی، شمشاد اختر

جمعہ 31 اکتوبر 2008 15:48

حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضے نہیں لے گی، شمشاد اختر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31کتوبر2008) گورنراسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضے نہیں لے گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز آف پاکستان میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے بینکنگ سیکٹر پر خطاب میں کہا کہ یکم نومبر سے حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضے نہیں لے گی اور اس سلسلے میں کمرشل بینکوں سے رجوع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بینکنگ سیکٹر ریفارم ایکٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جس کے تحت مرکزی بینک تمام مالیاتی اداروں کی نگرانی کر سکے گا۔ اس سلسلے میں لیگل فریم ورک پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ بات ہو گئی ہے۔ جو بعد میں کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔