باجوڑ،مختلف علاقوں پر بمباری، چھ عسکریت پسند ہلاک

جمعہ 31 اکتوبر 2008 17:13

باجوڑ،مختلف علاقوں پر بمباری، چھ عسکریت پسند ہلاک
باجوڑ ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31کتوبر2008) باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی اہلکاروں کی بمباری کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔آج نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے مومند میں گزشتہ چارپانچ روز خاموشی کے بعد آج اچانک سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے عسکریت پسندوں کے اہم ٹھکانوں پربمباری کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے کارروائی کے دوران ایک گولہ مکان پرآگرا ۔جس کے نتیجے میں دوبچے اورایک خاتون جاں بحق ہوں گئیں ۔عسکریت پسند کے نمائندے ملاعمرکاکہنا ہے کہ میری ہلاکت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں خیریت اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہوں ۔

متعلقہ عنوان :