معذور افراد کو سرکاری محکموں میں مخصوص کوٹے کے تحت نوکریاں نہ ملنے کے خلاف پانچویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ و بھوک ہڑتال

پیر 3 نومبر 2008 17:14

دادو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3نومبر 2008 ء) ڈس ایبل ایسوسی ایشن ضلع دادو کی جانب سے معذور افراد کو سرکاری محکموں میں مخصوص کوٹے کے تحت نوکریاں نہ ملنے کے خلاف معذور افراد نے احتجاجی مظاہرہ اورپانچویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری ،نظیر احمد سولنگی ، محمد اعظم ، جاوید سندھی اور دیگر کی قیادت میں معذور افراد نے احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کے تعلیم ،پولیس اور دیگر محکموں میں بھرتیاں جاری ہیں لیکن معذور افراد کو ان کی مخصوص کوٹا کے تحت بھرتی نہیں کیا جارہا۔اس لئے ان کی مخصوص کوٹا پر عمل کیا جائے تاکہ یہ جو معاشرے میں خصوصی افراد کی حیثیت رکھتے ہیں مزید احساس محرومی کا شکار نہ ہوں اور دوسروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں اس موقع پر پی پی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی معذور افراد کی حمایت میں ان کے ساتھ علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگراسپیشل افراد کے کوٹے پر عمل نہیں کیا گیا تو احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :