امریکی سینٹرل کمانڈ سربراہ جنرل ڈیوڈپیٹریاس اور رچرڈ باوٴچر کی صدر ،وزیراعظم سمیت اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں

پیر 3 نومبر 2008 19:10

امریکی سینٹرل کمانڈ سربراہ جنرل ڈیوڈپیٹریاس اور رچرڈ باوٴچر کی صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2008ء) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اورمعاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچرنے ملاقاتیں کیں۔صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں امریکی وفد نے دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

(جاری ہے)

رچرڈ باوٴچر اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے ہمراہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم سے ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک تھے ، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل رچرڈ باوٴچر نے وزیر دفاع احمد مختار، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل طارق مجید سے علیحدہ علیحدہ ملاقا تیں بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :