صدرزرداری دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ۔ اپ ڈیٹ

منگل 4 نومبر 2008 13:44

صدرزرداری دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ۔ اپ ڈیٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4نومبر 2008 ء) صدر آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر یں گے۔صدر زرداری اس موقع پرملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے علاوہ سعودی حکومت کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دینگے۔

متعلقہ عنوان :