لوڈشیڈنگ کی وجوہات قوم کے سامنے لائی جایئں،چوھدری نثار

جمعہ 7 نومبر 2008 14:35

لوڈشیڈنگ کی وجوہات قوم کے سامنے لائی جایئں،چوھدری نثار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07نومبر2008) اسلام آباد میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں‌چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی چوہدری نثار علی خان نے واپڈا کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے بعد لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجوہات قوم کے سامنے لائی جایئں۔

(جاری ہے)

چیرمیںن پبلک اکاونٹس کمیٹی نے واپڈا کو چاروں صوبوں میں یکساں نرخ پر بجلی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔چیرمین کا کہنا تھا کہ واپڈا 6 ماہ میں کارکردگی بہتر بنائے جبکہ6 ماہ بعد واپڈا کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا۔ اجلاس میں واپڈا کی جانب سےمتعلقہ وزارت کے احکامات کو نظر انداز کرنے پرکمیٹی کے ارکان نے واپڈا کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :