خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،اوباما ۔(اپ ڈیٹ)

اتوار 9 نومبر 2008 12:45

خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،اوباما  ۔(اپ ڈیٹ)
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09نومبر2008) امریکہ کے نو منتخب صدر بارک اوباما نے کہا ہے پاک بھارت بہتر تعلقات کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جب کہ اس سلسلے میں بھارتی وفدواشنگٹن روانہ ہو گیا ہے جو ان کے معاونین کو مقبوضہ وادی کے مسئلے پر بریفنگ دےگا۔ بھارتی وفد گزشتہ روز نئی دہلی سے روانہ واشنگٹن کے لئے روانہ ہوا تھا جس میں بھارت کی تمام پارٹیوں کے ارکان شامل ہیں ۔

وفدکا مقصد امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نئی حکومت سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارتی اپنے موقف کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ اس وفد کو پہلے اقوام متحدہ کی کمیٹی سے ملنے نیویارک جانا تھا تاہم باراک اوباما کے مسئلہ کشمیرسے متعلق بیان کے بعد واشنگٹن کا سفر بھی بھارتی وفد کے ایجنڈے میں شامل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نومنتخب امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے بیان میں عالمی امن کےلیے مسئلہ کشمیر کو حل ضروری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ تنازع امریکا کو طے کرانا چاہیئے۔

بھارتی وفد کے ارکان نومنتخب امریکی صدر کے معاونین سے ملیں گے اور مسئلہ کشمر کے بارے میں بریفنگ کے علاوہ سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل نشست کےلیے بھی لابنگ کریں گے۔وفد میں کشمیر کمیٹی کے کنوینر اشوک بھان کے علاوہ پریہ دت ،وجے باھگنا،ترچی شیو۔اننت گیتی ،پراہلاد جوشی ،سکھدیو پاسوان ،جابر حسین اور جیا پرادھا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ پندرہ نومبر کو ہونے والے جی ٹونٹی ممالک کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم من موہن سنگھ اور باراک اوباما کی ملاقات کے بھی کوشش کررہا ہے۔