راوی بیلٹ گروپ اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ۔ مہر محمد افضل سرگانہ

اتوار 9 نومبر 2008 17:27

پیرمحل (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09نومبر2008 ) راوی بیلٹ گروپ جاگیرداروں اور استحصالی سیاست کے خاتمہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا جھوٹے مقدمات سختیاں ہمارے مشن کو روک نہیں سکتی ان خیالات کا اظہار مہر محمد افضل سرگانہ راہنما راوی بیلٹ نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کو نسل درنسل استحصال کا نشانہ بنایا گیا جس سے یہ علاقہ بنیادی ضروریات تعلیم صحت سڑکیں سمیت بنیادی ضروریات تک سے محروم چلا آرہاہے