عالمی برداری دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرے،افغانستان ۔۔۔ساری توجہ افغانستان پر ہی نہ دی جائے ،دہشتگردی کی جڑیں کئی اوربھی ہیں، سیکورٹی سیکٹر کوبہتر بنانے کیلئے ہماری مددکی جائے ،رنگین دادفرسپانتا

اتوار 9 نومبر 2008 18:30

عالمی برداری دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پاکستان میں دہشتگردوں ..
کابل (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09نومبر2008 ) افغانستان نے کہاہے کہ عالمی برداری کو دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔اوایس سی ای (آرگنائزیشن فار سیکورٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ )دوروزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیرخارجہ رنگین دادفرسپانتا نے افغانستان میں سیکورٹی کومزیدبہتربنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افغانستان میں سکیورٹی سیکٹرکو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے ۔انہوں نے عالمی برداری پر زوردیا کہ وہ اس سلسلے میں افغانستان کی مددکرے ۔افغان سیکورٹی اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جائے اورانہیں جدید اسلحے سے لیس کیاجاناچاہیے کیونکہ افغانستان میں جمہوری عمل کوبرقرار رکھنے اوردہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی سیکٹرکو مضبوط بنانا ناگزیرہے ۔

(جاری ہے)

افغان وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشت گردی نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی سب سے بڑا خطرہ ہے اوراس کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرناہوگا جہاں انہیں تربیت اور اسلحہ فراہم کیاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صرف افغانستان پر یہی تمام ترتوجہ نہ دی جائے بلکہ اب پاکستانی علاقوں سے دہشت گردوں کو رہنمائی ملتی ہے ۔اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے ہمیں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہوگا جہاں سے انہیں تربیت اوراسلحہ ملتا ہے۔رنگین دادفرسپانتا نے کہاکہ منشات کی سمگلنگ افغانستان کیلئے ایک دوسرا بڑا خطرہ ہے اوردنیا کو اس سے نمٹنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :