پاکستان نے آئی ایم ایف سے نو بلین ڈالر کی امداد طلب کرلی

منگل 11 نومبر 2008 11:05

پاکستان نے آئی ایم ایف سے نو بلین ڈالر کی امداد طلب کرلی
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 11نومبر 2008 ء) پاکستان نے معیشت کی بہتری کے لئے آئی ایم ایف سے نو بلین ڈالر کی امداد طلب کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نےمعاشی بحران پر قابو پانے کے لئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈسے نو بلین ڈالر کی ہنگامی امداد کے لئے باضابطہ درخواست دے دی ہے ۔دوسری جانب وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض فراہم کرنے کے لئے پیش کردہ شرائط کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے مشیر خزانہ شوکت ترین کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔کابینہ کے اس خصوصی اجلاس میں شوکت ترین آئی ایم کی شرائط کے علاوہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے نو نکاتی پروگرام بھی پیش کریں گے ۔رپورٹس کے مطابق ان نو نکاتی پروگرام میں حکومتی اخراجات میں کمی ،لگژری آئٹمز کی درآمدپر پابندی ،رئیل اسٹیٹ ،زرعی زمینوں اور خدمات کو ٹیکس نیٹ میں لانا شامل ہے ۔حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نو بلین ڈالر کی امداد کے معاہدے پر بیس نومبر کو دستخط کئے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کو دسمبر کے مہینے میں غیر ملکی قرض خواہوں کو چار ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :