ایکنک نے بھاشا ڈیم کی منظوری دے دی۔ پرویز اشرف

منگل 11 نومبر 2008 16:16

ایکنک نے بھاشا ڈیم کی منظوری دے دی۔ پرویز اشرف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11نومبر2008) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ایکنک نے بھاشا ڈیم کی منظوری دے دی ہے ۔یہ منصوبہ سات سال میں مکمل ہو گا اور تیس نومبر دو ہزار سات کو اس حوالے سے ٹینڈرز جاری کر دیے جائیں گے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ساڑھے چار ہزارمیگاواٹ بجلی حاصل ہو گی ، آٹھ اعشاریہ ایک ملین فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

منصوبے پر چودہ ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس سے ڈیڑھ ارب ڈالر ز کا زراعت کو فائدہ پہنچے گا ۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید بتایا کہ منصوبے کے مکمل ہونے کے سات سال بعد اس کے اوپر لگائی جانے والی واپس حاصل ہو جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں جو علاقے متاثر ہوں گے ان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے کوئی نیا دیم نہیں بنایا گیا اسی وجہ سے آج بجلی کا بحران پیدا ہو رہا ہے اگر اس منصوبے کی بروقت تعمیر ہو جاتی تو آج ہمیں پیٹرول سے بجلی کا حصول نہ کرنا پڑتا ۔

متعلقہ عنوان :