میٹرک سالانہ امتحان 2009سات مارچ سے شروع ہو نگے

منگل 11 نومبر 2008 18:19

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11نومبر2008 ) میٹرک سالانہ امتحان 2009سات مارچ سے شروع ہو نگے۔اس ضمن میں فیس و داخلہ فارم جمع کروانے کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق پرائیوٹ امیدواران کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم کی وصولی کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2008جبکہ ریگولر امیدواران کیلئے مورخہ 15دسمبر مقرر کی گئی ہے۔جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 11اپریل سے شروع ہو نگے۔سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم کی آخری تاریخ 7جنوری 2009مقرر کی گئی ہے۔جبکہ ریگولر امیدواران کیلئے مورخہ 19جنوری مقرر ہو ئی ہے۔جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ ریگولر اور پرائیوٹ امیدوارن مورخہ 12مارچ تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔