بھتیجے نے چچاکو جعلی چیک تھما دیا ، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی

منگل 11 نومبر 2008 18:20

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11نومبر2008 ) راجہ غلام رسول نگر کے رہائشی مسعود احمد لاثانی سرکار کو اسکے بھتیجے نے پانچ لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا۔ موصوف کی درخواست پر پیپلز کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سلمان بن عارف کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق مسعود احمد لاثانی سرکار کے بھتیجے سلمان بن عارف نے کاروبار کی غرض سے پانچ لاکھ روپے ادھار حاصل کئے اور جلد رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا اور حسب وعدہ رقم کا مطالبہ کیا تو پانچ لاکھ کا چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :