وزیراعلی پنجاب نے چولستان کی سرکاری اراضی پر ناجائزقابضین کی فہرست طلب کرلی ،ایم ڈی کو کارروائی کاحکم

بدھ 12 نومبر 2008 14:12

خیرپورٹامیوالی بہاولپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 12نومبر 2008 ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چولستان کی سر کاری اراضی پر ناجائز قابضین کی فہر ستیں طلب کرتے ہوئے ایم ڈی چولستان کو کاروائی کا حکم دیدیا ہے اور خفیہ ایجنسیوں سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح طور پر کہا ہے کہ قبضہ مافیاء کو ہر گز معاف نہ کیا جائے بلکہ قبضہ مافیاء کا ساتھ دینے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سرکاری اراضی قبضہ مافیاء سے خالی کرائی جائے اس حکم پر عملدرامد کیلےء تمام کمشنر اور ڈی سی اوز کو احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :