پہلا ون ڈے:پاکستان نے کالی آندھی کے عزائم خاک میں ملادیئے

بدھ 12 نومبر 2008 00:29

پہلا ون ڈے:پاکستان نے کالی آندھی کے عزائم خاک میں ملادیئے
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2008ء) پاکستان نے پہلے ون ڈے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے مات دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے ا بو ظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ اندیز کے ابتدائی بیٹسمینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراوٴنڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے اسکور کو ایک سو پچیس رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر چترگون کی وکٹ عمر گل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں بھی کرس گیل نے پاکستانی باوٴلرز کی جم کر پٹائی کی۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ ایک سو اٹھانوے رنز پر گیل کی گری۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ کیروبین نے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پردو سو چورانوے رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے دو سو پچانوے رنز کا ہدف ملا ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین گرس گیل رہے جنہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ایک سو تیرہ رنز بنائے جبکہ سروان پچپن رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عمر گل اور سہیل تنویر تین ، تین جبکہ شعیب ملک اور شاہد آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جواب میں قومی ٹیم کو اوپنرز سلمان بٹ اور خرم منظور نے چونسٹھ رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔بٹ چوبیس رنز بناکر بیکر کا شکا ربنے۔گرین شرٹس کو دوسرا نقصان پر ایک سو بیالیس کے ٹوٹل پر اٹھاناپڑا۔خرم انہتر رنز بناکر ٹیلر کی بال پر باغ کو کیچ تھما بیٹھے۔مصباح صرف سات رنز بناکر ملر کی بال پروکٹ کھو دی۔پاکستان کی چوتھی وکٹ دوسوچھ رنز کے اسکور پر گری۔

یونس خان چھپن رنزبناکر بیکر کی بال پر چترگون کے ہاتھوں جکڑے گئے۔شاہد آفریدی صرف چار رنز بناکر بیکر اور چندر پال کے گٹھ جوڑ کا شکار بنے۔اس موقع پرکپتان شعیب ملک نے اپنی ذمہ دارانہ اننگز کا سلسلہ جاری رکھا۔شعیب ملک چھیاسٹھ رنز کی اننگز کھیل ٹیلر کی بال پر گیل کو کیچ دے بیٹھے۔وکٹ کیپر کامران اکمل شاندار بلے بازی کی وجہ سے قومی ٹیم نے آخری اوور میں ڈرامائی انداز میں چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔اکمل چوبیس اور فواد عالم چھبیس رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ عنوان :