فیصل آباد ، چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر سب رجسٹرار کاتبادلہ کردیا گیا

جمعرات 13 نومبر 2008 14:21

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13نومبر2008 ) چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر سب رجسٹرار کا تبادلہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ممتاز قانون دان شیخ محمد اکرام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایک عرضداشت میں رجسٹری برانچ میں گپلوں کی نشاندہی کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ رجسٹری برانچوں میں چند اہلکاروں نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور کام کیلئے پرائیویٹ ملازمین رکھے ہوئے ہیں لوگ ذلت سے بچنے کیلئے لوکل کمیشن کے اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

بیان لینے کے بعد اپنی فیس کی خاطر رجسٹری دستاویزات کئی روز بعد دی جاتی ہیں۔ہلال احمر کے نام پر وصول کی جانے والی رقوم کی رسید بھی جاری نہیں کی جاتی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔اس پر چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود نے ڈی او آر فیصل آباد کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔چنانچہ انکوائری کی روشنی میں سب رجسٹرار جاوید تتلہ کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :