نیب کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں‌کےخلاف کارروائی کافیصلہ

جمعرات 13 نومبر 2008 16:43

نیب کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں‌کےخلاف کارروائی کافیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13نومبر2008) قومی احتساب بیور و نے منی لانڈرنگ اورغیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی احتساب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئر مین نیب نو یداحسان کی صدارت میں ہوا اس میں‌ڈائریکٹرجنرل فنانشل کرائمز ، انویسٹی گیشن ونگ ، ڈائریکٹر جنرل آپریشنزاور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس دوران بدعنوانی اور غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق مقدمات پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ چیرمین نیب نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں‌کےخلاف کارروائی تیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :