خیرپور: دو مسافر کوچز میں تصادم سے 18 افراد جاں بحق

اتوار 16 نومبر 2008 12:31

خیرپور: دو مسافر کوچز میں تصادم سے 18 افراد جاں بحق
خیر پور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16نومبر2008)خیر پور کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی دو تیز رفتار مسافر کو چز کے‌ تصادم میں جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہےجبکہ چالیس افراد زخمی ہو ئے‌۔ ایس ایچ او ہنگورجہ کے مطابق حادثہ ہنگورجہ اور کوٹری کبیر کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس نے اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے آگے جانے والی بس کو ٹکر ماردی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں دس افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں فضل الدین ،حق نواز،محمد اجمل،نوید احمد،حاجی محمد مغل،غلام مصطفی،اللہ بخش،شیر محمد،اختری بیگم،راجپور محمد یار اور مہدی ڈنو شامل ہیں ۔ پولیس نے مقامی آبادی کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو ہنگورجہ ، رانی پور اور گمبٹ اسپتالوں میں پہنچایا۔ حادثے کے باعث دس افراد موقع پر ہی جاں‌بحق ہوگئے۔ ایدھی کے رضا کاروں،مقامی پولیس اور دیہاتیوں نے مو قع پہنچ کرلاشوں اور زخمیو ں‌کو نکالنا شروع کیا ۔ زخمیوں کو خیر پور ،ہنگور جہ اور سکھر کے اسپتالوں‌میں منتقل کردیا گیا ہے۔