قبائلی علاقوںمیں امریکی فضائی حملے،امریکہ اور پاکستانی حکام میں خاموش معاہدہ ہوا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 16 نومبر 2008 16:23

قبائلی علاقوںمیں امریکی فضائی حملے،امریکہ اور پاکستانی حکام میں خاموش ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16نومبر2008 ) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جاسوس طیاروں کے حملوں کے بارے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان خاموش معاہدہ ہو ا ہے جس کے تحت اجازت دینے کے باوجود پاکستان حملوں کی شکایات کرتا رہیگااور امریکہ ان شکایات پر توجہ نہیں دیگا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی اور پاکستانی اہلکاروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قبائیلی علاقوں میں القائدہ کے خلاف کارووائی امریکی ائیر فورس کارووائی کریگی اورنہ پوچھنا نہ بتانا کی پالیسی کے تحت حالیہ دنوں میں اوسطا ہر 5روز میں امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں ایک میزائل حملہ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ امریکی فورسز کی جانب سے زمینی حملون کی معطلی کئے جانے کے بعد کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی اہلکار نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بارے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان سمجھوتہ موجودہ حالات میں مناسب درمیانی راستہ ہے ۔اہلکار کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف نے امریکا کی صرف زبانی کلامی خدمت کی تھی اور انہیں موثر سپورٹ نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق اہلکار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے کام کیا ہے لیکن اسکاکر یڈیٹ نہیں لے رہی۔

متعلقہ عنوان :