لاہور بادشاہ نے حیدرآباد ہیروز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر انڈین کرکٹ لیگ جیت لی،عمران نذیر کی چوالیس گیندوں پر ناقابل شکست ایک سو گیارہ رنز

اتوار 16 نومبر 2008 00:32

لاہور بادشاہ نے حیدرآباد ہیروز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر انڈین کرکٹ ..
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2008ء) عمران نذیر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت لاہور بادشاہ نے حیدرآباد ہیروز کو انڈین کرکٹ لیگ کے فائنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ احمدآباد میں کھیلے گئے فائنل میں حیدر آباد ہیروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو اٹھاون رنز بنائے ابراہیم خلیل پینتالیس اور اسٹورٹ بنّی پچیس رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے ۔

(جاری ہے)

شاہد نذیز نے تین اور ثقلین مشتاق نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔ جواب میں لاہور بادشاہ کی جانب سے عمران نذیز نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا اور صرف چوالیس گیندوں پر ایک سو گیارہ رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے ۔ لاہور بادشاہ نے مطلوبہ ایک سو انسٹھ رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر تیرہ اعشاریہ پانچ اوورز میں پورا کرلیا۔ عمران نذیز نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ گیارہ چھکے لگانے کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اس سے قبل ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ایک اننگز میں دس چھکے لگائے تھے ۔

متعلقہ عنوان :