ممبئی دہشت گردی،بھارتی الزامات پر پاکستان کا سخت ردعمل کا فیصلہ

جمعہ 28 نومبر 2008 19:14

ممبئی دہشت گردی،بھارتی الزامات پر پاکستان کا سخت ردعمل کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر۔2008ء) بھارت کی طرف سے ممبئی میں دہشت گردی کا الزام عائد کرنے پر پاکستان نے سخت ردعمل ظاہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ممبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارتی الزامات اور واقعات کی مکمل رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے ممبئی میں دہشت گردی کے بعد پاکستان پر عائد کئے جانے والے الزامات کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارتی الزامات اور واقعات کی مکمل رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پاکستان کی طرف سے بھارت کو ممبئی بم دھماکوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی جائے گی۔ بھارت کی طرف سے مثبت ردعمل نہ آنے کی صورت میں الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ بھارتی صوبے گجرات کے ساحل پر لنگر انداز دو پاکستان جہازوں کو قبضے میں لئے جانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔