پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا جائے گا، خورشید شاہ

جمعہ 5 دسمبر 2008 11:14

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔5دسمبر 2008 ء) وفاقی وزیر محنت افرادی قوت وسمندر پار پاکستانیز سید خورشید احمد شاھ نےکہا ہے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے میرٹ پر پروفیشنل اھلکاروں وآفسران بھرتی کیے جائیں۔

(جاری ہے)

سکھر میں 15 مددگار سینٹر میں گیس بجلی پانی اور دیگر شکایات کے حوالے سے سینٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جن علاقوں میں پولیس کام نہیں کررہی ہے وہاں مقامی سیاسی پارٹیوں کے ورکرز کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے پولیس پروفیشنل بنے کے بجائے سیاسی پارٹیوں اور بااثر افراد کی خدمت میں مصروف ہے اور کرپشن کا خاتمہ بھی نہیں ہورہا ہے۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی سکھر محمد رمضان چنہ، ڈی آئی سکھربشیر میمن اور ڈی پی او سکھر شرجیل کریم کھرل سمیت دیگر نےخطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :