سابق امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر جان مکین کی ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات،پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی سے خطے میں معاشی ترقی کی رفتار سست ہوگی نوازشریف

ہفتہ 6 دسمبر 2008 13:45

سابق امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر جان مکین کی ن لیگ کے قائد میاں نواز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2008ء) امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار جان مکین نے راے ونڈ میں مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ۔ سینیٹر جان مکین سے ملاقات میں میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی سے خطے میں معاشی ترقی کی رفتار سست ہوگی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ایسی پالیسیاں بنائے جو تمام ممالک کے لئے قابل قبول ہوں ۔ اس موقع پر امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا کہ وہ پاکستان اپنی بات سمجھانے اور دوسروں کی بات سمجھنے آئے ہیں۔ سابق امریکی صدارتی امیدوار جان مکین آج وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے بھی ملاقات کرینگے ۔