سرحد میں امن وامان ،وفاقی حکومت پر عدم تعاون کا الزام ،وفاقی حکومت انہیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وسائل فراہم کرے  بشیر احمد بلور

ہفتہ 6 دسمبر 2008 13:46

سرحد میں امن وامان ،وفاقی حکومت پر عدم تعاون کا الزام ،وفاقی حکومت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2008ء) صوبہ سرحد کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے صوبے میں قیام امن کے لئے وفاقی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر احمد بلور نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہمارے پاس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی افرادی قوت کم ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار سندھ، پنجاب اور کوئٹہ میں ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرحد کی زیر قیادت کرائسز مینجمنٹ کام کررہا ہے۔ پشاو ر میں دھماکے کے بعد فوری طور پر حالات پر قابو پایا گیا ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت انہیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وسائل فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :