بھارت پاکستان پر حملہ کر نے والا تھا، واجد شمس الحسن

ہفتہ 6 دسمبر 2008 22:38

بھارت پاکستان پر حملہ کر نے والا تھا، واجد شمس الحسن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2008ء) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمِشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ ممبئی دہشت گردی کے بعد بھارت پاکستان پر حملہ کر نے والا تھا۔ برطانوی ریڈیو سے بات چیت میں واجد شمس الحسن نے کہا کہ لندن میں ان کے قریبی دوستوں اور ذرائع نے انھیں آگاہ کردیا تھا کہ حالات بہت سنگین ہوگئے ہیں، اور بھارت پاکستان پر حملہ بھی کرسکتا ہے ۔

جس کے بعد ان کی صدر زرداری سے بات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

واجد شمس الحسن نے کہا کہ ان اطلاعات کے بعد برطانیہ اور امریکا میں انھوں نے دوستوں کو متحرک کیا، اور پیغام پہنچایا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے اس میڈیا رپورٹ کومسترد کردیا کہ کسی شخص نے خود کو بھارتی وزیر خارجہ بتاتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کو فون کیا۔ انھوں نے بتایا کہ یہ فون کال بھارتی وزارت خارجہ سے آئی تھی، اور صدر زرداری سے بات کرانے سے پہلے اس فون کال کی شناخت کرلی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ حساس صورتحال کے پیش نظر یہ فون کال صدر زرداری کو منتقل کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :