چیئرمین پی سی بی نے اور جنرل منجیر نے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی

جمعرات 11 دسمبر 2008 15:51

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11دسمبر2008 ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ اورجنرل منیجر جاویدمیانداد نے سندھ سمیت ملک بھرمیں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کومضبوط کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے ملک بھر کی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ان کے مسائل اورکرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز طلب کی جائیں گی تاکہ گراس روٹ لیول پر اس کھیل کو ترقی دی جاسکے جبکہ پی سی بی کی جانب سے حیدرآباد ،خیرپور ،سانگھڑھ،جیکب آباد ،لاڑکانہ اوردادو میں اسٹیڈیمز کی تعمیرمکمل ہونے کے بعد ملک کے دیگراضلاع میں ٹرف وکٹوں والے اسٹیڈیم تعمیرکیے جائیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک بھر میں کرکٹ کی بہتری کیلئے جو اقدامات کیے اور اعجاز بٹ ،جاویدمیانداد سمیت سابق کرکٹروں کو آگے لائے اس سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا کرکٹ حلقوں نے کرکٹ بورڈ کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات پر صدر آصف علی زرداری کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے کرکٹ عہدیداران اورسکھر کے سابق کرکٹر سید ظاہرحسین شاہ خواجہ شاہدریاض نگارملنگی، عارف امین ،مشتاق احمد بھٹو، کامران ،عتیق احمد شیخ،لالہ اشتیاق حسین،تسلیم شیراز،فہیم شیخ اورلالہ عبدالوحید عباسی سمت دیگر کرکٹروں نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ جنرل منیجرجاوید میاں داد کی کرکٹ سے گہری وابستگی اوربورڈ میں تعیناتی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ کھیلاجانے والا کھیل ہے اورملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں کرکٹ کابے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد کرکٹ دنیا میں فخر پاکستان ہیں اورکرکٹ کے حوالے سے وہ نچلی سطحوں پر ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں خواجہ شاہد نے کہا کہ سندھ میں کرکٹ میدانوں کیلئے سائیں رضاء اللہ خان کی تعیناتی سے سندھ میں کرکٹ میدانوں سے مختلف کرکٹروں کے مسائل حل ہوں گے۔