بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے امکان کو مستردکردیا ۔ (اپ ڈیٹ)

جمعرات 11 دسمبر 2008 19:39

بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے امکان کو مستردکردیا ۔ (اپ ڈیٹ)
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11دسمبر2008) بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے امکان کو مسترد کردیاہے تاہم الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز بن گیاہے۔ نئی دلی میں بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں پاکستان پر حملے کے مطالبے کے جواب میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ جنگ دہشت گردی کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ ممبئ دہشت گردی کو پاکستان سے کنٹرول کیا جارہا تھااور اسکے ٹھوس شواہد بھارت کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد کو دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے کہہ دیاہے اور چالیس مطلوب افرادکی لسٹ پاکستان کو فراہم کردی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیاکہ صدرآصف علی زرداری کو ٹیلی فون کال جعلی تھی۔ اور اس کا مقصد ممبئ حملوں سے بھارت کا دھیان ہٹانا تھا۔

متعلقہ عنوان :