بھارتی میڈیا ممبئی حملوں کی لائیو کوریج پر الزامات کی زد میں،پابندیوں سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیئے گئے

جمعرات 18 دسمبر 2008 13:09

بھارتی میڈیا ممبئی حملوں کی لائیو کوریج پر الزامات کی زد میں،پابندیوں ..
دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔18دسمبر 2008 ء) بھارتی میڈیا نے ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد کسی بھی واقعے کی لائیو کوریج کے لئے نئے قوانین متعارف کر وائے ہیں، جس کے تحت مستقبل میں رونما ہونے والے کسی حساس واقعے یا سیکیورٹی آپریشن کے دوران شدت پسندوں اور یرغمالیوں کی فون کالز اور زخمی افراد سے متعلق مناظر دکھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا پر الزام ہے کہ ممبئی میں ہونے والے حملوں کی براہ راست کوریج کے دوران کچھ حساس معلومات شدت پسندوں کو منتقل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں مزید حملے کرنے میں مدد ملی تھی۔ بھارت میں نیوز براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی سیکرٹری جنرل اینی جوزف نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں خود میڈیا کے اپنے مفاد میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :