فیصل آباد ، مختلف مقامات پر ڈکیتی کی وارداتوں میں کار ، نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا گیا

جمعرات 18 دسمبر 2008 18:33

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18دسمبر2008 ) مختلف مقامات پر ڈکیتی کی وارداتوں میں کار ، نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ آفیسر کالونی نمبر2میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انور اور اس کے پوتے سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر 276ج ب میں چار ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور احسان الحق سے گن پوائنٹ پر کار نمبرLRV-6129اور 20ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون چھین لیا جبکہ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ اسماعیل ٹاؤن میں دو ڈاکوؤں نے شہری محمد حسین کے گھر میں داخل ہو کر 10ہزار روپے کی نقدی 3تولے طلائی زیوارات و دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں مسلح افراد نے گرین ٹاوٴن کے رہائشی نوجوان فاضل بسرا سے کار نمبرFSM-9009،بیس ہزار روپے کی نقدی،موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :