بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ سے دورے کیلئے رابطہ کیا جائے گا،سلیم الطاف

جمعرات 18 دسمبر 2008 20:29

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ سے دورے ..
اسلام ا ٓباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18دسمبر2008 ) پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلیم الطاف نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار ششانت مہرا کی جانب سے چیئر پی سی بی اعجاز بٹ کو ایک ای میل بھیجی گئی ہے جس میں دورے کی منسوخی سے آگا ہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دورہ کی منسوخی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں3ٹیسٹ ،3ایک روزہ اورایک ٹوئنٹی20 کرکٹ میچ کی سیریز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دورے کی اچانک منسوخی کے بعد آئی سی سی رجوع نہیں کیا جائیگا کیوں کہ دورے سے کرکٹ بورڈ نے انکار نہیں کیا ہے بلکہ یہ انکار حکومتی سطح پر کیا گیا ہے اس لئے آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :