قبائلی علاقوں سے فوج واپس نہیں بلائی جائے گی،رحمان ملک

جمعہ 26 دسمبر 2008 16:17

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26دسمبر2008) مشیر داخلہ رحمان ملک نے سکھر میں بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن حتمی مرحلے میں داخل ہوگیاہے اور ادھر سے فوج کسی صورت واپس نہیں بلائی جائے گی ۔پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ حکومت حالات کو معمول پر لانے کیلئے اقداما ت کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر بیرسٹر اعتزاز احسن نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ابھی تک عدلیہ بحال نہیں ہوئی ہے ۔بحال ہونے والے ججز سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان ججز کا دوبارہ تقرر ہوا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ عدلیہ کی بحالی تک وکلاء کی تحریک جاری رہے گی ۔بینظیر بھٹو شہید کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پی پی پی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کے شواہد مٹائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ شواہد مٹائے تھے ان کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :